ہزار روپے میں صرف 3 چیزیں ۔۔ آٹا ، پیاز آلو کی یہ تصویر کیوں وائرل ہو رہی ہے؟

image

بدقسمتی سے پاکستان میں آج مہنگائی کی وجہ سے عوام الناس کو جن سخت حالات کا سامنا ہے ایسا پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔ مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آکر غریب عوام کا حشر نشر کر رہا ہے جس کو قابو کرنا ایک چیلنج بن کر رہ گیا ہے۔

ان دنوں آٹا، چینی ، پیاز ٹماٹر اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی اشیاء غریب تو دور کی بات اب تو مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی پہنچ سے بہت دور ہوتی جا رہی ہیں۔ عوام کا بس ایک ہی مطالبہ ہے کہ مہنگائی کو روکا جائے۔

سوشل میڈیا ان دنوں مہنگائی اور بھوک سے بلکتی عوام کی تصویر بنا ہوا ہے۔ سنگین معاشی بحران کا شکار پاکستان جو کہ خود ایک ذرعی ملک ہے یہاں کی عوام آٹا خردینے کے لیے ذلیل ہو رہی ہے۔

گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی تھی جس میں سستا آٹا خریدنے والوں کو ایک دوسرے کے ساتھ لڑتا دیکھا جا رہا تھا۔ تین آدمی ایک آٹے کی بوری کے لیے چھینا جھپٹی کر رہے تھے۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر کئی لوگوں کے دل دکھا دیئے تھے کہ سیاستدان اپنی موجوں میں مصروف ہیں اور یہاں آٹے کے لیے لوگ مر رہے ہیں۔ وہیں ایک اور خبر سامنے آئی کہ سستا آٹا حاصل کرنے کے لیے 6 بیٹیوں کا باپ لائین میں صبح سے کھڑا تھا، مگر زیادہ رش ہونے کی وجہ سے دم گھٹنے سے فوت ہو گیا۔

صرف یہی نہیں بلکہ ایک تصویر نے بھی سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کر رکھی ہے جس میں آٹے کا تھیلا، پیاز اور آلو موجود ہیں ساتھ میں ایک صفحے پر اشیاء کی قیمتیں بھی لکھی ہیں۔

پانچ کلو آٹے کے قیمت 880 روپے کلو ، چار عدد پیاز 140 اور ایک کلو آلو 80 روپے میں خریدے ہیں۔ جس نے یہ کھانے کا سامان خریدا ہے اس نے صرف ان چیزوں کی قیمت 990 روپے لکھی ہے۔ مذکورہ تصویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر کو نیوٹرل کی مہربانی کا عنوان دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US