غربت اور مہنگائی نے جہاں دنیا بھر میں انسانیت کا ایک خوفناک چہرا سب کو دکھایا ہے، وہیں بھارت اور پاکستان جیسے ممالک میں صورتحال کافی خراب معلوم ہوتی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی خبر کے بارے میں بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے اس وقت س کو افسردہ اور مایوس کر دیا جب ایک غریب اپنی اہلیہ کو سبزی فروش والے کی ریڑھی پر رکھ کر لے جا رہا تھا۔
اکثر کہا جاتا ہے کہ غریب اگر بیمار بھی ہو جائے تو یہ بھی ایک عذاب ہی ہے، کیونکہ یہ بھی غریبی میں آٹا گیلا ہونے کے مترادف ہے۔
لیکن اس ویڈیو نے اس مجبور شخص اور ایک لاچار شوہر کی بے بسی کو بھی واضح کیا ہے، جس طرح یہ شوہر تکلیف میں مبتلا اپنی اہلیہ کو لے جا رہا ہے، یہ بھی سب کو افسردہ کر رہا ہے۔
بوڑھا شوہر اپنی اہلیہ کو جس طرح لے جا رہا تھا وہ اس معاشرے پر بھی ایک سوالیہ نشان ہے، اگرچہ یہ تصویر بھارت کی ہے، اور ویڈیو بھی، تاہم پاکستان میں بھی کمزور اور غربت کی چکی میں پستا طبقہ کچھ ایسی ہی صورتحال کا شکار ہے۔
صارفین کی جانب سے اس منظر کو دیکھ کر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بھارت کی اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیوی ریڑھی پر کمبل اوڑھے لیٹی ہے، کمزور طبقہ اس حد تک مجبور اور لاچار ہے کہ اس کے لیے ایمبولینس تک دستیاب نہیں ہے۔
یہ منظر دیکھنے والے یہ نہ سوچیں کہ یہ صرف بھارت کا چہرا ہے، کیونکہ ایسے کئی منظر پاکستان میں بھی دیکھے جا چکے ہیں، جبکہ خواتین نے رکشے میں بچوں کو جنم دیا، یا پھر کمزور اور غریب والد کے بچے کی لاش کو اسپتال نے اس لیے اپنے قبضے میں رکھا کیونکہ والد اسپتال کا بل نہیں جمع کرا سکا۔