اب سے عمران خان کو پیسے ملیں گے ۔۔ کیا آپ جانتے ہیں سابق وزیر اعظم کو پی سی بی پیسے کیوں دے گا؟

image

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان ان دنوں ایک بار پھر سب کی توجہ حاصل کر گئے ہیں، اس ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ان کی پارٹی نے ن لیگ کو شکست دے دی۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو انہی سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

سوشل میڈیا پر مشہور عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے ایک ایسی ہی خبر نے سب کی توجہ حاصل کی ہے، جو کہ دلچسپی رکھتی ہے۔

کرکٹ پاکستان نامی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی پنشن لینے والوں میں شامل کر لیا ہے۔

سابق وزیر اعظم اور سابق ٹیسٹ کھلاڑی عمران خان کو بطور پنشن 1 لاکھ 54 ہزار روپے ملیں گے، جبکہ مزید 24 ٹیسٹ کھلاڑیوں کو بھی اتنی ہی پنشن ملے گی۔

دوسری جانب 7 کھلاڑیوں کو 1 لاکھ 48 ہزار روپے اور 32 کھلاڑیوں کو 1 لاکھ 42 ہزار روپے پنشن ملے گی۔

اس پنشن کا اطلاق فروری 2023 سے ہوگا، جبکہ پنشن کی تین کیٹیگری بنائی گئی تھیں، کیٹیگری اے میں وہ کھلاڑی رکھے گئے تھے جنہوں نے 21 یا اس سے زائد ٹیسٹ میچز کھیلیں ہوں، انہیں 54 ہزار سے 1 لاکھ 54 ہزار روپے پنشن ملے گی۔

کیٹیگری بی کے کھلاڑی، جنہوں ںے 11 سے 20 ٹیسٹ میچز کھیلے ہوں، انہیں 48 ہزار سے 1 لاکھ 48 ہزار روپے پنشن ملے گی، جبکہ کیٹیگری سی میں شامل وہ کھلاڑی جنہوں نے 10 یا اس سے کم میچز کھیلے ہوں، انہیں 42 ہزار سے لے کر 1 لاکھ 42 ہزار روپے پنشن ملے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US