موت کا وقت قریب تھا ۔۔ انتقال سے کچھ دیر قبل بزرگ کی بیماری کی حالت میں آئی سی یو میں نماز ادا کرنے کی دل چھو لینے والی ویڈیو

image

وہ بہت خوش قسمت ہوتے ہیں جنہیں اللہ ان کے آخری وقت میں بھی نماز پڑھنے کی ہدایت بخشتا ہے۔ ایسے کئی لوگ اس دنیا سے گزرے ہیں جنہوں نے موت سے اللہ کو نماز میں یاد کیا اور پھت انتقال کر گئے۔

انہی میں یہ بزرگ شخص بھی شامل تھے جنہوں نے اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں اپنی وفات سے کچھ دیر قبل اللہ پاک کو یاد کرتے ہوئے بیماری کی حالت میں نماز ہمت کے ساتھ ادا کی۔ بزرگ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین بزرگ کی آخری لمحات میں نماز کی ادائیگی پر انہیں اللہ کا نیک ولی قرار دے رہے ہیں۔

یہ بزرگ کون تھے؟

ویڈیو میں موجود نماز پڑھتے ہوئے یہ شخص حاجی خالد محمود عطاری تھے۔

دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ کے مطابق 9 جنوری 2022ء کو مبلغ دعوت اسلامی و نگران ڈسٹرکٹ فیصل آباد حاجی خالد محمود عطاری علالت کے سبب جڑانوالہ میں انتقال کرگئے تھے۔

مرحوم کی نماز جنازہ بعد ظہر جناح پارک واٹر ورکس گراؤنڈ جڑانوالہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں ہزاروں فالوورز اور سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

مرحوم کو ذکر اللہ اور نعت رسول ﷺ کی صداؤں میں جڑانوالہ کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ حاجی خالد محمود عطاری کی اس ویڈیو کو 4 ملین سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US