مرغی کے پنجے کھانے سے کون سی خطرناک بیماریاں کم ہوسکتی ہے؟ سستے پنجوں سے لاکھوں کا فائدہ

image

مرغی کے پنجے اکثر لوگ دیکھ کر ہی دور بھاگتے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کو اس کے سوپ کا ذائقہ بہت مزیدار لگتا ہے۔ البتہ مرغی کے پنجے صرف ذائقے میں ہی نہیں بلکہ غذائیت میں بھی لاجواب ہوتے ہیں جس کے بارے میں آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں۔

مرغی کے پنجوں کی غذائیت

مرغی کے پنجوں میں فاسفورس، مختلف وٹامنز، کیلشیم، میگنیشیم، کاپر، زنک، پروٹین اور کولاجن موجود ہوتا ہے۔

جوڑوں کا درد اور عرق النساء

وہ افراد جنھیں جوڑوں میں درد کی شکایت رہتی ہے یا کمر میں مہروں کا درد رہتا ہے انھیں خاص طور پر سردیوں میں مرغی کے پنجوں کا سوپ پینا چاہیے کیوں کہ اس میں موجود کیلشیم ہڈیوں کو طاقت بخشتا ہے۔

ماں بننے والی خواتین

ماں بننے والی خواتین کو مسلسل ایسی خوراک کی ضرورت ہوتی ہے جس سے انھیں بھرپور غذائیت اور طاقت ملے البتہ کچھ لوگوں کے لئے اچھی خوراک لینا بہت مشکل ہوتا ہے۔ اس مشکل کا حل مرغی کے پنجوں میں پوشیدہ ہے کیوں کہ یہ سستے ہونے کے باوجود جسم کو طاقت بخشتے ہیں اور ان میں ہر وہ جز موجود ہوتا ہے جس کی ماں بننے والی خواتین کو ضرورت ہوسکتی ہے۔

کولاجن

کولاجن جلد اور ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے، مرغی کے پنجوں میں موجود گودا ہڈیوں میں کارٹیلاج پیدا کرتا ہے اس کے علاوہکیلشیم مسوڑوں اور دانتوں کے امراض میں بھی مفید ہے۔

مدافعت بڑھاتے ہیں

مرغی کے پنجے سردیوں میں جسم کو گرمائش بخشتے ہیں۔ اس سے بلغم والی کھانسی اور نزلے میں آرام ملتا ہے۔

جسمانی کمزوری

پتلے اور کمزور جسم کو طاقت ور صحت مند بناتے ہیں کیوں ان میں ہر طرح کے وٹامنز موجود ہوتے ہیں۔ آنکھوں اور بصارت کے لئے بھی بہترین ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US