سوشل میڈیا پر ایسی کئی معلومات ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں، ارشد شریف شہید سے متعلق بھی ایک ایسی ہی معلومات نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
ارشد شریف کی شہادت نے جہاں دنیا بھر کی توجہ حاصل کی تھی، وہیں سوشل میڈیا صارفین اور پاکستانیوں کے دل میں ٹوٹ گئے تھے، کیونکہ اچانک ارشد کی شہادت نے سب کو حیران کر دیا تھا۔
تاہم اب ان کی شہادت کے بعد ان کی قبر سے متعلق ایک تصویر سب کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔
ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیقی کی جانب سے شوہر سے متعلق ایک پوسٹ کیا جس میں ان کی قبر موجود تھی۔
ارشد شریف کی قبر کو پکا کر دیا تھا، جس کے بعد اہلیہ نے ثاقب لکھنوی کا شعر شئیر کیا،
زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا
ہمیں سو گئے داستان کہتے کہتے
ارشد کی قبر کے کتبے پر سب سے پہلے تو بسمہ اللہ لکھا ہے، اس کے بعد کلمہ طیبہ لکھا ہے، اور تیسری لائن میں شہید کا نام درج ہے، محمد ارشد شریف، ساتھ ہی لال رنگ سے شہید بھی لکھا ہے۔
جبکہ انگریزی زبان میں بھی لکھا ہے کہ بہادر اور محبت پسند انسان، جو ہمیشہ حق کے لیے کھڑا رہتا تھا۔ اللہ آپ پر اپنی رحمت نازل کرے۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ایک اور کتبہ رکھا گیا ہے، جو کہ سائز میں عام کتبوں سے کافی بڑا ہے، اس کتبے پر جو کہ سفید رنگ کا ممکنہ طور پر سنگ مر مر کا معلوم ہوتا ہے۔ جس پر شہید کو سلام پیش کیا گیا ہے۔