سابق میمبر سینیٹ اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپنی چھوٹی بیٹی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے صارفین پسند کر رہے ہیں۔
سراج الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے سب سے چھوٹی بیٹی فاطمہ کے ہمراہ تصویر شئیر کی جس کے کیپش میں انہوں نے حضور ﷺ کی حدیث مبارکہ شئیر کی۔
امیر جماعت سراج الحق نے بیٹی کے ہمراہ تصویر کیپشن میں لکھا کہ بیٹیاں دل کا سکون اور آنکھوں کا نور ہوتی ہیں۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے دو بیٹیوں کی اچھی پرورش و تربیت کی تو وہ روز قیامت اس حال میں آئے گا کہ میں اور وہ ان دو انگلیوں کی طرح (قریب قریب) ہوں گے اللہ سب بیٹیوں کو شاد آباد رکھے۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سراج الحق بیٹی کے ساتھ گھر کے گارڈن میں موجود ہیں اور ان کی بیٹی اسکول یونیفارم میں پیچھے بیگ لٹکائے کھڑی ہے۔
خیال رہے گذشتہ روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں۔ دباؤ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
وہیں آج پاکستانی پیپلز پارٹی کی جانب سے ایک بار پھر کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔