تیز پتہ کھانوں میں استعمال ہوتا بہت دیکھا ہے لیکن اس مصالحہ کے دیگر بھی کئی ایسے فائدے ہیں جن سے لوگ ناواقف ہیں۔ ہم آپ کو تیز پات کے کچھ ایسے استعمال بتائیں گے جن سے آپ کی کئی مشکلات آسان ہوسکتی ہیں۔
تیز پات کی غذائی اہمیت
تیز پات میں وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن بی 6، کیلشیم، آئرن اور میگنیز کے علاوہ کاپر، رائبوفلیون، زنک اور میگنیشیم بھی موجود ہوتا ہے۔
تیز کھانسی کا دورہ
خشک ہوا میں اکثر لوگوں کو کھانسی کا شدید دورہ سا پڑجاتا ہے جس میں تیز پات کا چھوٹا سا ٹکڑا چبا کر کھانے سے آرام مل جاتا ہے۔ البتہ اس کا دار چینی اور شہد کے ساتھ قہوہ بنا کر پینے سے سخت سے سخت کھانسی میں بھی آرام آجاتا ہے جبکہ اسے عام چائے میں ڈال کر بھی پیا جاسکتا ہے۔
تیز پتہ جلا کر کمرے میں رکھ دیں
جس گھر میں مچھر ہوں وہ تیز پتہ جلا کر کمرے میں رکھ دیں تو مچھر بھاگ جاتے ہیں اس کے علاوہ اس کے دھوئیں سے سانس کی تکلیف اور دمے میں مبتلا لوگوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے کیوں کہ یہ سانس کی نالی کھول دیتا ہے جس سے پرسکون نیند آتی ہے۔
جوڑوں کے درد کا تیل
جوڑوں کے درد کے لئے 250 گرام زیتون کا تیل لیں اور اس میں 30 گرام تیز پتا ہاتھ سے توڑ کر ڈالیں اور ایک شیشی میں بند کر کے کسی اندھیری جگہ رکھ دیں۔ شیشی 2 ہفتے تک مکمل اندھیرے میں اور بند رہے۔ پھر آپ کا تیل تیار ہے اس سے مساج جسم کے ہر حصے کے درد میں آرام دے گا۔