امی کی قبر کے کتبے پر سورہ رحمٰن کی آیت لکھوا دی۔۔ مشہور شخصیات کا اپنے والدین سے اظہار محبت، جس نے سب کو افسردہ کر دیا

image

مشہور شخصیات کی زندگی ویسے تو سب کی توجہ حاصل کر ہی لیتی ہیں، لیکن ان کے پیاروں اور خود ان کی آخری آرام گاہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

شاہ رخ خان:

مشہور بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا شمار بھارت سمیت دنیا بھر کی مقبول ترین شخصیات میں ہوتا ہے، تاہم وہ اپنے والدین کو لے کر آج بھی افسردہ ہو جاتے ہیں۔

شاہ رخ خان اپنے والدین سے ملنے مقامی قبرستان چلے جاتے ہیں، ان کے لیے فاتحہ خوانی کرتے ہیں، ساتھ ہی والد اور والدہ کی قبر کی صاف صفائی کا بھی خیال رکھتے ہیں۔

دوسری جانب ان کے والدین کی قبروں کے کتبے پر بھی سورہ رحمٰن کی آیت کا حصہ درج یے، جس کا ترجمہ ہے "ہر کوئی جو بھی زمین پر ہے، فنا ہو جانے والا ہے"۔ جبکہ کلمہ طیبہ بھی لکھا ہے، ساتھ ہی ان کے نام بھی۔

امان اللہ:

مشہور پاکستانی کامیڈین امان اللہ خان کا شمار بھی مقبول ترین شخصیات میں ہوتا تھا، ان کا دلچسپ انداز اور بااخلاق رویہ سب کو بھا جاتا تھا۔

تاہم ان کی قبر کے حوالے سے بھی کافی افسوسناک خبریں سامنے آئیں، جبکہ دفنانے سے پہلے یہ تنازع بھی سامنے آیا تھا، جب بنی بنائی قبر میں تدفین سے روکا جا رہا تھا، تو اس وقت کے حکومتی عہدیداد فیاض الحسن چوہان نے اس معاملے کو حل کرایا تھا۔

لیکن مشہور کامیڈین کے ساتھ ہونے والے اس سلوک پر پاکستانی افسردہ ہو گئے تھے۔

محمد عامر:

پاکستان کے فاسٹ بالر محمد عامر بھی جب کبھی افسردہ ہوتے ہیں یا والدہ کی یاد ستاتی ہے، تو ان سے ملنے ان کی آخری آرام گاہ کی طرف چلے جاتے ہیں۔

عامر کی والدہ نسیم اختر کی کی قبر کے کتبے پر کلمہ طیبہ اور ان کا نام لکھا ہے، جبکہ سائڈ پر ایک شعر بھی لکھا ہے۔

عمران خان:

سابق وزیرا عظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا شمار ان چند شخصیات میں ہوتا ہے، جو کہ اب کافی مقبول ہو رہی ہیں۔

عمران خان کی والدہ شوکت خانم کی قبر لاہور کے میاں میر قبرستان میں موجود ہے، جبکہ ایک خبر کافی وائرل ہوئی تھی، جس میں مقامی انتظامیہ نے خان صاحب کی والدہ کی قبر کا کچھ حصہ انکروچمنٹ کے نام پر مسمار کر دیا تھا۔

ان کی والدہ کی قبر کے کتبے پر ویسے تو عام قبروں کی طرح ان کا نام ہی لکھا ہے جبکہ اس پر قرآنی آیات اور تاریخ وفات بھی درج ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US