اکثر ننھے بچے جب کبھی اکیلے ہوتے ہیں تو کچھ ایسی شرارتیں کرتے ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔
لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے، جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک بچہ جو کہ گاڑی میں موجود ہے، اس نومولود بچے آس پاس بھیڑ جمع ہے۔ دراصل اس نومولود بچے نے خود کو گاڑی میں بند کر لیا ہے۔
حادثاتی طور پر گاڑی میں لاک ہونے والے بچے کو دیکھ کر جہاں سب حیران تھے وہیں بچے کے والد کا دل بھی ہلکان ہو رہا تھا۔
امدادی ٹیمیں جہاں بچے کو باہر نکالنے کی کوشش کر رہے تھے وہیں والد بچے کو دیکھ کر رونے تک لگ گئے تھے۔
جبکہ دلچسپ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب بچہ گاڑے سے باہر موجود لوگوں کو دیکھ کر ہنس رہا تھا، ایسے میں دیگر افراد بھی بچے کی شرارتوں کو دیکھ کر حیران تھے۔
بچے کو لگ رہا تھا کہ سب اس کے ساتھ کھیل رہے ہیں، ایسے میں امدادی ٹیم سمیت والد بھی بچے کی شرارتوں کو دیکھ کر دلچسپ تاثرات دے رہا تھا، لیکن پریشان بھی تھا کہ کہیں بچے کی جان خطرے میں نہ چلی جائے۔
والد نے بچے کو اشارہ کیا کہ وہ گاڑی کی چابی جو کہ اندر ہی رہ گئی تھی، اس پر بچے نے وہ چابی تو اٹھا لی، مگر اسے لگانا نہیں آ رہی اور نہ بچہ جانتا تھا، بہر حال والد کے لاکھ اشارہ کر کے سمجھانے پر بچہ سجھ ہی گیا۔
بچے نے جیسے ہی چابی انڈر ڈالی، تو والد نے بھی فورا دروازہ کھول ہی لیا، اس طرح اس معصوم بچے کو جسے کچھ پتا ہی نہ تھا، ایک ہیرو کے طور پر جانا جانے لگا، لیکن اس نومولود بچے کی شرارت تو سب ہی کو پسند آئی، مگر مشکل میں بھی آنے والی ہنسی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔