پاکستان میں جب کبھی برفباری ہوتی ہے، تو پہاڑی علاقوں سمیت کئی علاقوں میں ایک الگ ہی ماحول ہوتا ہے، جہاں نظارے خوبصورت نظر آ رہے ہوتے ہیں وہیں کئی مشکلات کو بھی دستک مل رہی ہوتی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی دلچسپ ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔
ملک میں جاری بارفباری جہاں خوشگوار لمحات کا باعث بنتی ہے، وہیں مسافروں کو یہ برفباری مہنگی بھی پڑ جاتی ہے۔
اس ویڈیو میں بلوچستان کے ایک ریلوے ٹریک پر مسافر ٹرین اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے، تاہم اسی دوران ٹرین کی سست رفتار کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ڈرائیور کو ایک ایسی تشویش ہے جو کہ اسے مشکل میں بھی ڈال سکتی ہے۔
یہاں تک کہ کسی حادثے کا سبب بھی بن سکتی ہے، کیونکہ برف سے لدے ٹریک پر جہاں ٹرین کا چلنا مشکل ہوتا ہے، وہیں کسی جانور یا کسی ایسی چیز کے ٹریک پر ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں جو کہ کسی حادثے کا سبب بن جائے۔
لوہے کے آلات سے بنی پاکستان ریلوے کی ٹرینیں سرد موسم میں بھی یخ بستہ ہواؤں اور ماحول کی وجہ سے ٹھنڈی ہو جاتی ہیں۔
شیلا باغ کے مقام پر موجود پاکستان ریلوے کی یہ گاڑی بھی برفباری کے دوارن منزل تک پہنچی ہے، تاہم برفباری اتنی ہو چکی تھی کہ ٹریک بھی برفباری کے اندر تھا۔
ایسے میں ڈرائیور کے لیے ہی یہ سب سے بڑا امتحان ہوتا ہے، البتہ مسافر اس موسم اور نظاروں کو ہی انجوائے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا کہ کیسے مسافروں سے بھری ٹرین برف کی چادر اڑھے ریلوے ٹریک سے گزر رہی ہے اور اپنے اسٹاپ پر آ کر رک جاتی ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ پاکستان میں ایسے کئی مقامات ہیں جو کہ اپنے دلکش نظاروں اور خوبصورت انداز کی وجہ سے سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔