بہن کے بغیر شادی کیسے ممکن ہے ۔۔ بہن پیروں پر نہیں چل سکتی تو اپنی مہندی میں بہن کو ویل چئیر پر لے آئی، دیکھیے وائرل جذباتی ویڈیو

image

بہنوں کا رشتہ ایک ایسا رشتہ ہے، جس میں دونوں کے درمیان محبت عمر کے آخری حصے میں بھی ویسی ہی رہتی ہے۔ عمر میں چھوٹا بوڑھا بھائی اپنی عمر میں بڑی بوڑھی بہن کے آگے ہمیشہ چھوٹا ہی ہوتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی دلچسپ رشتے کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کی ہے، جس میں ایک بہن جو کہ اپنی زندگی کی نئی شروعات کرنے جا رہی ہے، ایسے میں وہ اپنے دلہے سے زیادہ اپنی بہن کو اہمیت دے رہا ہے۔

اور صرف یہی نہیں بلکہ شوہر بھی اپنی سالی کو خود تقریب میں لے کر آیا۔ ویڈیو نے صارفین کو بھی جذباتی کر دیا تھا کیونکہ بہنوں کا یہ پیار جس طرح سب کو دکھائی دے رہا تھا وہ سب سے بڑھ کر بہنوئی بھی سمجھ رہا تھا۔

اپنےخاص دن کے موقع پر بہن کی اپنی چھوٹی بہن کے لیے یہ محبت جہاں سب کو جذباتی کر رہی ہے، وہیں دونوں بہنوں کے درمیان موجود بونڈنگ کو بھی بخوبی محسوس کر پا رہے ہیں۔

چونکہ چھوٹی بہن چل نہیں سکتی، یہی وجہ تھی کہ وہ تیار ہو کر ویل چئیر پر آئی، اور اسے لانے والا بھی کوئی اور نہیں بلکہ تقریب کا سے اہم کردار دلہے میاں تھے، جو اپنی سالی کو خود لائے، جسے دیکھ کر دلہن اور لڑکی کی بڑی بہن دیکھ کر پھولے نہیں سما رہی تھی۔

اس کا یہ خاص دن مزید خاص ہو گیا تھا، جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی اس منظر کو دیکھ کر متوجہ ہو گئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US