والدین سو رہے تھے بیٹا آ کر ساتھ لیٹ گیا ۔۔ 3 سال بعد اچانک گھر آ کر والدین کو حیران کر دیا، خفیہ کیمرے کی ویڈیو

image

بچہ اگر ایک لمحہ بھی گھر سے دور ہو تو اسے ماں باپ اور اپنے گھر کی یاد ستانے لگتی ہے، لیکن وہ واپس اپنے گھر کئی سال بعد آتا ہے تو یہ خوشی ہی سب سے الگ اور منفرد ہوتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی بیٹے کے بارے میں بتائیں گے۔

کئی سال سے پردیس میں زندگی گزارنے والے اس نوجوان کو گھر واپس جانے کا موقع ملا تو نوجوان نے یہ موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا۔

والدین سے ملنے کی تڑپ اور پھر امی کا شفقت بھرا ہاتھ، بیٹا شدت سے محسوس کر رہا تھا، ایسے میں نوجوان نے فیصلہ کیا کہ اچانک گھر پہنچ کر امی ابو کو سرپرائز دے گا۔

اور ہوا بھی کچھ یوں ہی، نوجوان نے پہلی فرست میں پاکستان جانے کی ٹکٹ بک کرائی اور پھر آنکھوں میں والدین کے ساتھ بتائے لمحات لیے بیٹا واپس وطن آ رہا تھا۔

ایک ایسی چمک نوجوان کی آنکھوں میں صاف دکھائی دے رہی تھی جو کہ اس کی خوشی اور احساس کو واضح کر رہی تھی، جو صارفین کو بھی باقاعدہ دکھ رہی تھی۔

بیٹا پاکستان پہنچا اور گھر میں بھی داخل ہو گیا جیسے ہی دیگر بہن بھائیوں اور رشتے داروں نے دیکھا تو نوجوان نے فورا اشارہ کرتے ہوئے چپ رہنے کو کہا، جس کے بعد بیٹا بھائی بہنوں سے چپکے سے گلے ملا۔

امی اور ابو اپنے کمرے میں سو رہے تھے کہ اچانک بیٹا کمرے میں داخل ہو گیا، حیرت انگیز طور پر ماں فورا پہچان گئی اور اٹھنے جو لگی تو بیٹا فورا سے والدین کے درمیان آ کر لیٹ گیا، والد چونکہ سو رہے تھے تو انہیں معلوم نہ ہو سکا البتہ والدہ بیٹے سے گلے لگ گئیں۔ اور پھر والد نے بھی بیٹے کو گلے لگایا، سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US