گھر میں چھوٹے بچوں کو تنہا چھوڑنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، ایسا ہمیشہ بڑے بوڑھے کہا کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اکیلے کمرے میں رات کو بچوں کے ساتھ کوئی بڑا ضرور سوتا ہے۔
لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسیی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے، جس نے صارفین کو بھی خوف میں مبتلا کر دیا۔
سوشل میڈیا پر تین ننھی بچیوں کی ویڈیو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، جس میں رات کے اندھیرے میں سی سی ٹی وی ویڈیو میں قید ہونے والی غیر معمولی حرکات کو دیکھا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین بچیاں اپنے کمرے میں موجود ہوتی ہیں، کہ اچانک انہیں کچھ نظر آتا ہے، جو کہ ان کی توجہ اپنی جانب مبذول کرتا ہے۔
اس غیر معمولی مخلوق کو دیکھ کر تینوں بچیاں سہم جاتی ہیں، اور ایک طرف کو ہو جاتی ہیں۔
جبکہ سی سی ٹی وی ویڈیو میں رات کے وقت کے لمحات کو بھی دکھایا گیا ہے، جب تینوں بچیاں سو رہی تھیں، تو اچانک سفید رنگ کا سایہ نمودار ہوا جو کہ ایک طرف سے دوسری طرف کو تیزی سے گیا۔
جس کے بعد بیچ میں سوتی بچی اچانک اٹھ گئی، اور پھر والدہ اسے سلانے آ جاتی ہے، تاہم اس منظر سے کچھ لمحے پہلے ہی سفید سا سایہ نمودار ہوتا ہے۔
اسی طرح ایک موقع پر تینوں بچیاں اس حد تک ڈر اور سہم جاتی ہیں، کہ ایک جگہ چھپ کر بیٹھ جاتی ہیں، یہاں تک کہ گم اور خاموش بھی ہو جاتی ہیں۔ جبکہ تینوں اوپر کی جانب انگلی کی مدد سے اشارہ بھی کر رہی تھیں۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے سب کو خوف میں تو مبتلا کیا ہی ساتھ ہی حیران بھی کر دیا۔