لوگوں کی حفاظت کرنے والا اپنی حفاظت کیسے کرتا ہے؟ سیکورٹی گارڈ کی ویڈیو نے جس نے سب کو جذباتی اور حیران کر دیا، دیکھیے

image

عام طور پر تو ہر مسلمان قرآن کی تلاوت کرتا ہی ہے، لیکن کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہ اپنے کام کے دوران بھی قرآن پاک کی تلاوت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسے ہی شخص کی ویڈیو نے سب کو شرمندہ بھی کیا اور جذباتی بھی کر دیا، جو کہ اپنی نوکری کے دوران بھی قرآن مجید کی تلاوت کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

سیکیورٹی پر معمور یہ اہلکار اگرچہ اپنے باکس نما کمرے میں موجود ہے، تاہم اس کے باوجود یہ شخص اپنے فرض کو بھی پورا کر رہا ہے اور ساتھ ساتھ تلاوت بھی کر رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شخص نے قرآن مجید کو سہارا دے کر دیوار کے ساتھ لگایا ہوا ہے، ساتھ ہی کھڑے رہ کر چوکنا بھی ہے۔

دین اور دنیا کو ساتھ لے کر چلنے والا یہ شخص کئی صارفین کو شرمندہ اس لیے بھی کر رہا ہے کہ کیونکہ کئی ایسے ہیں جنہیں قرآن پڑھے کئی دن ہو چکے ہیں۔

جبکہ جذباتی اس لیے کر رہا ہے کہ ہر مشکل میں دل کو راحت بخشنے والی یہ کتاب نے ان سب کو بھی سکون اور اطمینان بخشا ہے۔

ویڈیو نے اسی وقت سب کی توجہ حاصل کر لی تھی، جب قرآن مجید دیوار کے سہارے لگا دیکھا، یہی وجہ تھی کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US