آج کے جدید یورپ میں سیاحت کرتے ہوئے اگر پرانے بنے گھر دیکھے جائیں تو آپ چونک جائیں گے کیونکہ ان گھروں کی سیڑھیاں کچھ عجیب و غریب انداز کی بنی ہوتی ہیں۔ ایسا کیوں ہے؟ آئیے جانتے ہیں
وچ اسٹیئرز
یہ سیڑھیاں وچ اسٹیئرز (witch stairs) کہلاتی ہیں اور یورپ کے پرانے گھروں میں عام مل جاتی ہیں۔
اس مشکل انداز میں بنی سیڑھیوں کا مقصد یہ ہوتا تھا کہ ان پر چڑیلیں نہ چڑھ سکیں۔ لوگوں کے مطابق چڑیلوں کے پیر الٹے ہوتے ہیں اس وجہ سے وہ ایسی سیڑھیاں نہیں چڑھ سکتیں نتیجتاً گر جاتی ہیں۔
آج بھی پرانے گھروں میں اس طرح کی سیڑھیاں موجود ہیں جہاں کے رہائشی اپنے گھروں کو چڑیلوں سے محفوظ سمجھتے ہیں.