اپنے لاڈلے بیٹے کو آخری بار دعا دی ۔۔ بدقسمت والدین، جنہوں نے اپنے ننھے بچے کو خود موت کی نیند سلایا، صارفین بھی تڑپ گئے

image

جب کبھی اولاد تکلیف میں ہو تو والدین کی دنیا بھی رنگین ہو جاتی ہے، کیونکہ ایک یہی وہ پھول ہے، جو کہ ان دونوں کی زندگی میں خوشبو پھیلا رہا ہوتا ہے۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے پھول کے بارے میں بتائیں گے جو کہ والدین کی دنیا مرجھا گیا۔

اس دنیا میں اس بدقسمت والدین کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا، جب والدین نے اپنے ننھے شہزادے کو موت کی نیند خود سلایا۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے پال اور ان کی اہلیہ آئی اپنے بیٹے لیوپالڈ، بیٹی باشا اور چھوٹے بیٹے نیو کے ساتھ سفر کر رہے تھے کہ اسی دوران وہ لمحہ آ ہی گیا جب ان کی زندگی مکمل طور پر تبدیل ہو گئی۔

انہی میں سے ایک زندگی ایسی تھی، جس کا وقت اس دنیا سے ختم ہونے والا تھا، سامنے سے آنے والی تیزرفتار گاڑی پال کی گاڑی میں جا گھسی، جس کے بعد پوری فیملی حادثے کا شکار ہوئی۔

حادثے میں پال، اہلیہ اور بیٹی کو معمولی زخم آئے تاہم دونوں بیٹے نیو اور لیوپالڈ شدید زخمی ہوئے، ہوائی جہاز کے ذریعے دونوں کو کمیونٹی ریجنل میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں نیو کی حالت تو سنبھل گئی تاہم لیوپالڈ کے سر میں شدید چوٹیں آئیں تھیں۔

ڈاکٹرز کو تشویش یہ بھی تھی کہ لیوپالڈ کا سر حادثے کی وجہ سے جسم کے دیگر حصے سے سرک چکا تھا، جس کے باعث ذرا سا ہلانا لیوپالڈ کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا تھا۔

تاہم بعدازاں سرجری کرنا لازمی ہوا، تو اسی طرف چل دیے، تاہم ڈاکٹرز اس بات کو واضح کر رہے تھے کہ کچھ بھی ہو سکتا ہے، یعنی دماغی طور پر آپ تیار رہیں۔

یہی وجہ تھی کہ سرجری سے پہلے والدین نے اپنے شہزادے سے جو کہ نیم بے ہوشی کی حالت میں تھا، اس سے آخری بار بات کی ہے، خود والد جو کہ امریکی نیوی کے ملازم تھے، وہ بھی بیٹے سے ملنے یونیفارم پہن کر آئے، کان میں بیٹے کے لیے دعا بھی کی اور اپنے دل کی ساری باتیں بھی۔

اسی دوران ماں بھی آ گئی، جو اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی، کیونکہ اپنے چاند کو وہ آخری بار الوداع کر رہی تھی، جس کے بعد شاید وہ کبھی نہیں بیٹے کو دیکھ پائے گی۔

بیٹے کے ہاتھ چومیں، ہاتھوں کو چوما، چہرے کو تکتی رہی، آنکھوں میں بیٹے کو قید کرتی رہی، لیکن پھر بھی یہ وقت کم تھا۔

لیکن سرجری کے بعد بھی بیٹا بچ نہ سکا، اور پھر والدین سے وہ جدا ہو کر ایسی دنیا میں چلا گیا، جہاں سے کوئی واپس نہیں آ سکتا ہے۔ لیوپالڈ کے والدین نے بیٹے کے اعضاء دیگر بچوں کو عطیا کر دیے۔

ایک 6 سالہ بچے کو لیوپالڈ کا دل عطیا ہوا، جبکہ جگر ایک بچی کو عطیا ہوا، یعنی یہ بچہ دنیا سے چلا گیا، مگر دیگر بچوں کو جینے کی وجہ دے گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US