بیٹی کا والد ہونا آسان نہیں اور وہ بھی ایک مشہور شخصیت ہونا، لیکن کچھ والد ایسے بھی ہیں، جو کہ خود اپنی بیٹی کو وداع بھی کرتے ہیں، اور اس کے سر پر شفقت بھرا ہاتھ بھی رکھتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
لیفٹیننٹ جنرل سرفراز شہید:
ویسے تو پاکستان میں میں مشہور شخصیات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہیں، جو کہ اپنے جانے کے بعد سب کی توجہ سمیٹ لیتی ہیں۔
ایسی ہی ایک شخصیت تھے پاکستانی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز شہید، جنہوں نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے خود اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔
شہید کی بیٹی کی شادی چند دن پہلے ہی انجام پائی تھی، اپنے ہاتھوں سے اپنی پھول سے بیٹی کو شہید والد نے وداع کیا تھا، سر پر والد کا شفقت بھرا ہاتھ تو تھا ہی ساتھ ہی قرآن مجید بھی تھا۔
بیٹی کا ماتھا چوما، اس کے سر کا ماتھا ٹیکا صیح کیا، آنکھوں میں آنسو تھے مگر بیٹی کی گھر بس جائے، اس سے بڑی خوشی ایک والد کو یہی ہوتی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل ر فیض حمید:
پاکستان میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید بھی کافی توجہ حاصل کر چکے ہیں۔ ان کی بیٹی کی شادی بھی چکوال میں انجام پائی تھی، جہاں سیاسی، سماجی، اور مشہور شخصیات نے شرکت کی۔
لیکن دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ والد بیٹی کو ہاتھ پکڑ کر ساتھ رخصت کر رہے تھے، سیاہ لباس میں موجود فیض حمید نے نہ صرف اپنے لباس کی وجہ سے توجہ حاصل کی بلکہ اس خاص موقع کی مناسبت سے بھی سب کو حیران کیا۔
والدین نے بیٹی کو جب وداع کیا، عام طور پر یہ ایک جذباتی لمحہ ہوتا ہے، لیکن شاید والد نے اپنے آپ پر قابو رکھا ہوا تھا، یہی وجہ تھی کہ بیٹی کے سر پر ہاتھ رکھ کر قرآن کے سائے پر رخصت کیا۔
دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ والد نے بیٹی کی شادی کا کارڈ بھی انتہائی سادہ رکھا تھا، جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران تھا سفید کا رنگ کا کارڈ جس پر نہ کوئی نقش و نگاری تھی اور نہ ہی جدید فیشن جبکہ شادی بھی دوپہر کے اوقات میں ہوئی۔
لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور:
جنرل آصف غفور بھی پاکستان کے مقبول ترین جنرلز میں شامل ہیں، ان کا دلچسپ انداز جہاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوا وہیں، صاارفین بھی ان کی جانب متوجہ ہو جاتے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کے بیٹے کا نکاح اسلام آباد کی مقامی مسجد میں ہوا، جہاں مشہور عالم دین ثاقب رضا نے نکاح پڑھایا۔
سادگی سے ہونے والے نکاح میں چند دوست مدعو تھے۔