خوفناک آواز، اور پھر جہاز زمین پر آ گرا ۔۔ نیپال میں ہوائی جہاز حادثے سے پہلے طیارے میں کیا ہوا؟دیکھیے حادثے سے پہلے کی ویڈیو

image

اکثر جہازوں کے حادثات سب کو افسردہ کر دیتے ہیں، کیونکہ ایسے واقعات میں کسی بھی مسافر یا عملے کا بچ جانا ممکن نہیں ہوتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

نیپال میں آنے والا حادثہ اس وقت صارفین کو افسردہ کر گیا جب ایک نیپالی مسافر جہاز اچانک آسما میں ہچکولے کھانے کے بعد رہائشی علاقے میں جا گرا۔

نیپال کے شہر پوکھرا میں مسافر طیارہ اے ٹی آر 72 پلین نیپال کی یاتی ائیرلائنز کا مسافر طیارہ تھا، ٹیک آف کے 18 منٹ بعد ہی طیارے کا پوکھرا ائیر پورٹ سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

کاٹھمانڈو ائیر پورٹ سے 72 مسافروں کو لے کر پوکھرا ائیرپورٹ جانے والا جہاز سینٹرل پوکھرا کے علاقے میں اچانک حادثے کا شکار ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز کیسے ہچکولے کھاتا ہوا اچانک رہائشی عمارتوں کے پاس گرا، جبکہ ویڈیو بنانے والا بھی حیران تھا، ویڈیو میں شور و غل تو نہ تھا البتہ جہاز کی زور دار آواز اور پھر تباہی کی آواز نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق عملے سمیت مسافروں کے بچ جانے کا امکان کم ہے، جبکہ حادثے کی وجہ کا بھی تعین کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US