جب کبھی پریشان ہوتے والدین کی قبر پر چلے جاتے ۔۔ شاہد آفریدی کے والد کو 1 کروڑ کا نقصان کیسے ہوا تھا؟ وہ واقعہ جس نے والد اور بیٹے کی محبت کو مزید بڑھایا

image

مشہور شخصیات اکثر صارفین اور ناظرین کی توجہ حاصل کر ہی لیتی ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ اپنے عمل سے کے دلوں میں گھر کر جاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

بوم بوم آفریدی کے نام سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے شاہد خان آفریدی پاکستان کی مقبول ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔

جو کہ صرف کرکٹ کے میدان میں سب کو حیران کرتے ہیں، بلکہ سماجی کاموں میں پیش پیش رہ کر بھی سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔

انتھک محنت، خود پر یقین، والدین کی دعاؤں کا صلہ ہے، کہ آج شاہد آفریدی غریبوں کی مدد تو کر رہے ہیں، ساتھ ہی یتیم اور مساکین کے لیے بھی ایک امید بن کر ابھر رہے ہیں۔

شاہد آفریدی اپنے والد سے متعلق بتاتے ہیں کہ والد ایک اچھے انٹرپرینئور تھے مگر کسی کے کہنے پر سارا پیسہ اسٹاک ایکسچینج میں لگا دیا اور وہ پیسہ ڈوب گیا۔

والد کے 1 کروڑ روپے ڈوبے تھے، شاہد بتاتے ہیں کہ میں نے والد اور والدہ کو رات کے اندھیرے میں جائے نماز پر اللہ کے حضور گڑ گڑا کر دعائیں مانگتے دیکھا۔ میں چھپ چھپ کر والدین کو روتا ہوا دیکھتا تھا۔ جب میں ان کے جانے کے بعد جائے نماز کے پاس جاتا تھا تو جائے نماز ان کے آنسوؤں سے بھیگی ہوئی تھی۔

والدین کو دیکھ کر ایک ہی دعا کرتا تھا کہ یا اللہ کرکٹ کے ذریعے ہی ہماری مدد کردے۔ شاہد کہتے ہیں کہ وہ وقت ایسا تھا جس نے میرے اندر کے انسان کو جگایا۔ میں اپنے ماضی کو کبھی نہیں بھول سکتا ہوں۔

یہی وجہ ہے کہ شاہد آفریدی جب کبھی والدین کو یاد کرتے ہیں، تو اس سے ملنے قبرستان چلے جاتے ہیں۔ اس قبرستان میں شاہد کے والدین مدفون ہیں۔ اس تصویر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ بوم بوم آفریدی اپنے والدین کے پاس بیٹھ کر ایک ایسا اطمینان اور سکون محسوس کر رہے ہیں، جو کہ دنیا جہاں میں نہیں ملتا۔

شاہد والدین کی قبر کو بھی خود صاف کرتے ہیں، خیال رکھتے ہیں اور فاتحہ خوانی کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US