شاید کوئی سزا ہے جو آخری وقت میں ماں کی شکل نہیں دیکھ سکی۔۔ شو میں ایسا کیا ہوا تھا کہ ندا یاسر ماں کو یاد کر کے روپڑیں؟

image

“شاید یہ کوئی سزا ہے کہ میں مرتے وقت اپنی ماں کے پاس نہیں تھی۔ ان کی صورت نہیں دیکھ سکی۔ میں ماں سے مل کر گئی کہ اب بچوں کی چھٹیاں ہیں مالدیپ جارہی ہوں۔ انھوں نے کہا ہاں بیٹا ٹھیک ہے۔ جب میں وہاں گئی اور ایک دن ماں کے انتقال کی خبر آئی یہ بات مجھے سوئی کی طرح چبھتی ہے“

دل میں سوئی کی طرح چبھنے والا احساس

یہ کہنا ہے ندا یاسر کا جو اپنے مارننگ شو میں اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے روپڑیں۔ اس دوران ان کا کہنا تھا کہ ان کے دل میں ماں کے آخری وقت میں موجود نہ ہونا سوئی کی طرح چبھتا ہے لیکن وہ کچھ کر نہیں سکتیں۔

صبر نہیں آتا

ان کی بہنیں ان سے کہتی ہیں کہ اچھا ہوا کہ وہ اس وقت وہاں موجود نہیں تھیں کیوں کہ کسی پیارے کو آخری وقت میں دیکھنا بہت مشکل ہوتا ہے تم ماں کو نہیں دیکھ سکتی تھیں لیکن مجھے صبر نہیں آتا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US