ہماری شادی والے دن اہلیہ نے امتحان پاس کیا تھا ۔۔ پڑھے لکھے خاندان سے تعلق رکھنے والے حافظ نعیم کی فیملی میں کون کون ہے اور کیسے سیاست میں قدم رکھا؟

image

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ان دنوں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں کیونکہ کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں وہ بطور میئرشپ کے عہدے کے لیے کھڑے ہیں اور ان کے چاہنے والےانہیں کراچی کا وارث بنتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

لوگوں کو انتظار ہے کہ انہیں بلدیاتی الیکشن میں جلد سے جلد کامیابی ملے اور میئر کا حلف اٹھائیں۔

حافظ نعیم کون ہیں؟

حافظ نعیم کراچی کی ایک مشہور شخصیت ہیں، ان کی پیدائش حیدر آباد میں ہوئی بعد ازاں فیملی کراچی منتقل ہوگئی۔ وہ صرف ایک سیاستدان نہیں بلکہ ایک سماجی کارکن کی حیثیت سے بھی شہر میں فرائض انجام دیتے ہیں۔ حافظ نعیم انجینئر ہیں جو پانی کی صفائی کے حل کے صنعتی اور بڑے رہائشی منصوبوں میں 20 سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔

وہ کراچی جیسے میٹروپولیٹن شہر کے مسائل پر اکثر بات کرنے والے ایک متحرک و پرجوش رہنما ہیں۔ حافظ نعیم 10 سالوں سے جماعت اسلامی کراچی کی قیادت کر رہے ہیں۔

حافظ نعیم کی فیملی میں کون کون ہے؟

نجی ٹی وی چینل پر بننے والے مہمان حافظ نعیم الرحمن نے اپنے اہلخانہ کی ملاقات دیکھنے والوں سے کروائی۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ نعیم کی اہلیہ نے بتایا کہ ہمارے مزاج بہت ملتے ہیں ہمیں اس حوالے سے کبھی مسئلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری لڑائی نہیں ہوتی بس اگر کوئی بھی بات اگر نا گوار گزرتی ہے تو بس خاموش ہوجاتے ہیں۔

حافظ نعیم کی اہلیہ کا اپنے شوہر کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ آرٹیفیشل چیز نہیں ہیں جو بھی ہیں وہ ہم سب کے سامنے ہیں۔ حافظ نعیم کے 3 بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ حافظ نعیم اپنے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔

حافظ نعیم سے متعلق یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ انہوں نے 18 سالہ کی عمر میں جیل کاٹی۔ وہ شپ آنر کالج میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ انہوں نے این ای ڈی یونیورسٹی سے سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی تھی۔ اس وقت کے حالات کے بارے میں انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان دنوں کراچی کے حالات بہت خراب تھے جس کی وجہ سے مار بھی کھائی اور جیل بھی گیا۔

انہوں نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ میرے گھر پربہت چھاپے پڑے۔ میری والدہ مرحومہ ان دنوں چھاپے مارنے آنے والوں کو بھگا دیتی تھیں۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے جیل میں زندگی کے دن کس طرح گزارے دیکھئے ویڈیو میں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US