میرے جڑواں بچوں میں سال کا فرق ہے کیونکہ ۔۔ جڑواں بچوں کی عمر ایک جیسی کیوں نہیں ہے؟ ماں بننے والی عورت کی دلچسپ کہانی

image

“ہمارے بچے جڑواں ہیں لیکن یہ الگ دنوں میں ہی نہیں بلکہ الگ ماہ اور مختلف سالوں میں بھی پیدا ہوئے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ جڑواں ہونے کے باوجود ان کی عادات بھی ایک دوسرے سے الگ ہیں۔ ابھی تو یہ بہت چھوٹے ہیں پھر بھی ابھی سے ان کے مختلف مزاج کا احساس ہوگیا ہے“

یہ کہنا ہے کہ کالی اور کلف کا جن کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش تو ہوئی لیکن اس میں سال بھر کا فرق بھی تھا۔ کلی اور کلف کے جڑواں بچوں میں سے ایک کا نام ڈینٹن ہے۔ ڈینٹن بڑا بیٹا ہے جبکہ ایفی روز بیٹی کا نام رکھا گیا ہے۔

دونوں جڑواں بچے ایک دوسرے سے مختلف ہیں

کلف بھی اس عجیب و غریب بات پر حیرت زدہ تو ہیں لیکن جڑواں بچوں کے باپ بن کر کافی خوش بھی ہیں۔ کلف کا کہنا ہے کہ دونوں بچے ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں ایک دودھ پیتا ہے تو دوسرا سوجاتا ہے۔

جڑواں بچوں میں سال کا فرق کیوں؟

واضح رہے کہ جہاں تک بات جڑواں بچوں کے مختلف سالوں میں پیدا ہونے کی ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ بڑا بچہ 31 دسمبر کو رات 11:50 پر پیدا ہوا جبکہ بیٹی 15 منٹ بعد 12:05 پر پیدا ہوئی۔ اس طرح بیٹا 2022 کا آخری بچہ اور بیٹی نئے سال کا پہلی بچی بھی بن گئ اور جڑواں ہونے کے باوجود ان بہن بھائیوں میں سال بھر کا فرق آگیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US