بڑی الائچی کے دانے چبانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں نہار منہ بڑی الائچی کھانے کے حیرت انگیز فائدے

image

کھانوں میں الائچی آجائے تو بہت برا لگتا ہے مگر یہ بہت سے کھانوں کا لازمی جز بھی ہے۔ تو چلیں آج آپ کو بڑی الائچی کے وہ فائدے بتاتے ہیں جن سے کم سے کم آپ اس سے چڑنا تو بند کردیں گے۔

بڑی الائچی کی غذائی اہمیت

بڑی الائچی میں پروٹین، گڈ کاربز، فائبر، وٹامن بی 6، وٹامن بی 3، وٹامن سی، زنک، کیلشیئم، میگنیشیئم اور پوٹاشئیم شامل ہوتے پیں

بڑی الائچی کے حیرت انگیز فائدے

ذہنی تناؤ اور نیند کی کمی کا شکار رہنے والے لوگوں کو چاہئے کہ بڑی الائچی کو چائے یا قہوے میں ڈال کر استعمال کریں کیوں کہ بڑی الائچی کا عرق ذہن اور اعصا کو سکون بخشتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ دمہ، نزلہ، زکام اور پھیپھڑوں کی الرجی میں فائدہ کرتی ہے۔

متلی کی کیفیت سے نجات

الٹی اور طبعیت میں بھاری پن محسوس ہو تو بڑی الائچی کے دانے پیس کر پانی کے ساتھ پھانکنے سے یہ کیفیت ختم ہوجاتی ہے اس کے علاوہ یہ درد اور اینٹھن سے بھی نجات میں مدد کرتی ہے۔

نہار منہ بڑی الائچی کے دانے چبانے کے فائدے

صبح نہار منہ بڑی الائچی کو اچھی طرح چبانے سے جسم کی ناگوار بو کم ہونے لگتی ہے اور مسلسل استعمال سے پسینے کی ناگوار بو سے چھٹکارا بھی مل سکتا ہے۔ الائچی کے دانوں میں تانبے، لوہے، ربوفلیون وغیرہ پائے جاتے ہیں جو خون کی کمی دور کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ ایک گلاس گرم دود میں چٹکی بھر ہلدی اور بڑی الائچی کا پاؤڈر ملا کر پینے سے خون کی کمی دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔

بھوک کھولتی ہے

بڑی الائچی معدے کی گرمی اور تیزابیت کم کرتی ہے۔ اسے چبا کر کھانے سے منہ کی بدبو کم ہوتی ہے اس کے علاوہ یہ جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں مدد کرتی ہے۔ بھوک کھولتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US