جب کوئی شخص ملک سے باہر ملازمت کرنے جاتا ہے تو اس کی خواہش ہوتی ہے کہ جہاں وہ کام کرے اس جگہ کا ماحول ایسا ہو کہ اسے وطن یاد نہ آئے۔ لیکن ایسا بہت کم خوش نصیبوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ حال ہی میں ایک بزرگ پاکستانی کی ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اسے ایک سعودی خاندان کے ساتھ باتیں کرتا اور انعام وصول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بزرگ پاکستانی شخص جن کی عمر دیکھنے سے 70 برس کے لگ بھگ معلوم ہوتی ہے، ایک سعودی خاندان سے باتیں کررہے ہیں۔ وہاں ان کے لئے شاندار دعوت کا انتظام ہے یہاں تک کہ گھر کے بچے بھی ان کے لئے تحائف اٹھائے موجود ہیں۔ ویڈیو میں سعودی خاندان کی جانب سے پاکستانی بزرگ کو سند دیتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ویڈیو کے مطابق یہ پاکستانی، سعودی خاندان کے گھر 45 برسوں سے ملازمت کررہے ہیں۔ یہ ویڈیو نہ صرف مسلمانوں کے درمیان مالک اور نوکر سے بڑھ کر بھائی چارگی کے تعلق کو بیان کرتی ہے بلکہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ خلوص دل سے کوشش کی جائے تو کسی دوسرے ملک جا کر بھی وہاں کے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی جاسکتی ہے جیسے کہ ان بزرگ نے بنائی ہے۔