ترکیہ زلزلہ، 23 دن بعد ملبے سے کتا معجزاتی طور پر زندہ نکال لیا گیا

image

ترکیہ میں آنے والے خوفناک زلزلے کے 23 دن بعد ملبے سے ایک کتے کو معجزانہ طور پر زندہ نکال لیا گیا۔

ترکیہ اور شام میں چھ فروری کو آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 50 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے اور لاکھوں افراد زخمی ہوئے۔

زلزلے کے بعد گری ہوئی عمارتوں کے ملبے سے ریسکیو آپریشن کے ذریعے کئی لوگوں کو زندہ نکالا گیا، کچھ روز قبل ایک گھوڑا بھی زندہ حالت میں ملبے سے نکالا گیا تھا۔ اس کے علاوہ آٹھ بھیڑوں کو بھی ریسکیو کیا گیا تھا۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ہمیں ملبے سے آواز محسوس ہوئی جب قریب جا کر سنا تو پتہ چلا کہ ملبے تلے ایک کتا دبا ہوا ہے، ریسکیو اہلکاروں کے مطابق کتے کو نکالنے میں دو گھنٹے کا وقت لگا اور آخر کار اسے ملبے سے زندہ نکال لیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US