شاہد آفریدی کے پاؤں کے برابر بھی نہیں ہوں، عثمان خان

image

پاکستان سپر لیگ 8 میں تیز  ترین سنچری بنانےکا ریکارڈ  قائم کرنے والے ملتان سلطانز  کے بیٹر عثمان خان نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کے پاؤں کے برابر بھی نہیں ہوں۔

ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلےگئے میچ میں 24 گھنٹوں میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ  توڑ کر نیا ریکارڈ بنانے والے عثمان خان نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیے۔

یک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی سنچری سے ہمیں شاہد آفریدی کی یاد تازہ ہوتی ہے، ان کی تیز ترین سنچری کے بعد لوگوں نے انہیں جاننا شروع کیا تھا، اب آپ بھی اچانک منظرِ عام پر آئے ہیں، تو کرکٹر کے طور پر کسے آئیڈل مانتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:

جواب میں عثمان خان نے کہا کہ آپ نے جن کا نام لیا ہے شاہد بھائی، ہم ان کے برابر تو کیا پاؤں کے برابر بھی نہیں ہیں، لیکن میں ہمیشہ اپنا نیچرل گیم کھیلتا ہوں، کبھی نہیں سوچا تھا کہ سنچری اسکور کروں گا۔

کرکٹر نے کہا کہ ابھی موجودہ دور میں رضوان بھائی کو دیکھ رہا ہوں، ان سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں کیونکہ وہ ذہنی و جسمانی طور پر بہت مضبوط ہیں، جیسے وہ اننگز بناتے ہیں، میرے آئیڈیل وہی ہیں کیونکہ اس وقت ان سے اچھا کوئی نہیں ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US