پی ایس ایل 8: پشاور زلمی کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

image

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم  طبیعت ناساز  ہونے کے باعث میچ میں شریک نہیں،اسلام آباد کے خلاف میچ میں بابر کی جگہ ٹام کوہلر کیڈمور ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین  اعظم خان انجرڈ ہونے کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔  واضح رہے کہ لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران اعظم خان کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں چوٹ لگی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US