پی ایس ایل 8: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 13 رنز سے شکست دیدی

image

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 13 رنز سے شکست دے دی ہے۔

میچ میں فہیم اشرف نے 38 ،رحمان اللہ گرباز نے 33 اورشاداب خان نے 25 رنز بنائے جب کہ ایلکس ہیلز، صہیب مقصود اور کولن منرو 15/15 رنز کا اضافہ کرسکے۔ محمد وسیم نے 14 اور آصف علی نے  5 رنز کی اننگز کھیلی۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں صفیان مقیم اور خرم شہزاد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ عامر جمال اور جیمز نیشم نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، ٹاس کپتان شاداب خان نے جیتا تھا۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم  طبیعت ناساز  ہونے کے باعث میچ میں شریک نہیں ہوئے جس کی وجہ سے اسلام آباد کے خلاف میچ میں ٹام کوہلر کیڈمور نے ٹیم کی قیادت کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین  اعظم خان بھی انجرڈ ہونے کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران اعظم خان کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں چوٹ لگی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US