’قبائلی دشمنی‘، بلوچستان کے ضلع ژوب میں سات افراد قتل

image

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سات افراد کو قتل کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ژوب محمد رمضان پھلال نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ جمعرات کو ژوب سے تقریباً 150 کلومیٹر دور مرغہ کبزئی کے علاقے غورلم میں پیش آیا، جس میں احمد کبزئی نامی شخص اور ان کے ساتھیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں احمد کبزئی اور ان کے چھ ساتھیوں کی ہلاکت اور ایک ساتھی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ کو ٹیلیفون پر ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

محمد رمضان پھلال کے مطابق احمد کبزئی کی قبائلی دشمنی تھی اور ان پر کئی مقدمات بھی درج تھے۔ ابتدائی طور پر واقعہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ژوب کا مزید کہنا تھا کہ اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں لیویز ٹیم طرف روانہ کر دی گئی ہے۔ علاقہ دور ہونے اور پکی سڑک نہ ہونے کی وجہ سے ٹیم کو موقع پر پہنچنے میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں جس کے بعد ہی مزید تفصیلات حاصل ہو سکیں گی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US