پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کب ہوں گے؟ شیڈول جاری

image

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔

شیڈول کے مطابق 15 فروری 2026 کو پولنگ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

کاغذات نامزدگی کے لیے پبلک نوٹس 19 دسمبر 2025 کو دیا جائے گا، کاغذات جمع کرانے کی تاریخ 22 تا 27 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے، کاغذات کی جانچ پڑتال 30 دسمبر تا 3 جنوری 2026 ہوگی، اپیلیں دائر کرنے کی تاریخ 5 تا 8 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔

ٹربیونلز کی اپیل نمٹانے کی تاریخ 9 تا 13 جنوری 2026 ہے، کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔

امیدواروں کی حتمی فہرست اور انتخابی نشان الاٹمنٹ 16 جنوری 2026 کو ہوگی، نتائج مرتب کرنے کی تاریخ 16 تا 19 فروری 2026 مقرر کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US