اسلام آباد کا نام تجویز کرنے والے قاضی عبدالرحمان کی ’خدمات کا 63 برس بعد اعتراف‘

image

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا نام تجویز کرنے والے استاد قاضی عبدالرحمان امرتسری کی خدمات کے اعزاز میں ان کے ورثا کو پلاٹ دینے اعلان کیا گیا ہے۔

جمعے کو وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ’وزیرِاعظم نے اسلام آباد کا نام تجویز کرنے والے قاضی عبدالرحمن امرتسری کی پاکستان کے لیے خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان کا ان سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا۔‘

’وزیرِاعظم نے قاضی عبدالرحمن امرتسری کے ورثاء کو سی ڈی اے کی تجویز پر پارک انکلیو اسلام آباد میں پلاٹ کا الاٹمنٹ لیٹر پیش کیا۔‘

واضح رہے کہ پاکستان کے سابق فوجی صدر جنرل ایوب خان کے دور میں قاضی عبدالرحمان کو اسلام آباد میں پلاٹ دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

وزیراعظم  نے قاضی عبدالرحمان کے ورثا سے ملاقات کے دوران کہا کہ ’ اسلام آباد کو اسلام آباد کی پہچان دینے والے اسکول ٹیچر قاضی عبدالرحمان امرتسری کو قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔‘

بیان کے مطابق ’وزیرِاعظم نے چیئرمین سی ڈی اے کو آئندہ 24 گھنٹے میں باقی کی کارروائی مکمل کر کے ورثا کو پلاٹ کا قبضہ فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔‘

ملاقات میں صحافی حامد میر بھی موجود تھے۔ ’وزیراعظم نے اس معاملے کی نشاندہی پر حامد میر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US