مہنگے پھل صرف 10 روپے میں لے جائیں۔۔ رمضان میں یہ فرشتہ صف لوگ پریشان عوام کی کیسے مدد کر رہے ہیں؟ دیکھ کر سب کو ان پر فخر ہوجائے

image

جہاں رمضان المبارک میں دوسرے ممالک میں کھانے پینے کی اشیاء پر قیمتیں کم کردی جاتی ہیں وہیں پاکستان میں بدقسمتی سے مہنگی ہوجاتی ہیں۔ مگر کچھ لوگوں کو غریب عوام کا دل سے احساس ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو اسی حوالے سے بتانے جا رہے ہیں۔

مصطفیٰ حنیف

مصطفیٰ حنیف ایک سماجی کارکن اور یوٹیوبر ہیں جو ہمیشہ رمضان کے مہینے میں غریب عوام کے لیے سستے پھل لے کر حاضر ہوجاتے ہیں۔ ان کی حال ہی میں ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ڈھیروں خربوزے، سیب، کیلے اور تربوز وہ بھی صرف 10 روپے کلو میں فروخت کرتے دیکھا گیا جس کی انہوں نے فیسبک اکاؤنٹ پر ویڈیو بھی اپ لوڈ کی ہے۔

مصطفیٰ نے اپنا اسٹال کراچی کے علاقے جیل چورنگی میں لگایا ہے۔نوجوان یوٹیوبر ویڈیو میں بتاتے ہیں کہ وہ 2 کلو کا شاپر جس میں ایک خربوزہ ، تین سیب اور چھ کیلے موجود ہیں جو وہ 20 روپے میں عام عوام کے لیے میری طرف سے تحفہ ہے۔

سماجی کارکن حماد

خدمت خلق میں کراچی والوں کا کوئی ثانی نہیں کیونکہ کراچی کے ایک اور نوجوان نے اپنے نیک عمل سے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ تصویر میں موجود نوجوان حماد ہے جس نے مین حسن اسکوائر پر بچت بازار کا اسٹال لگایا لیا ہے جہاں عام عوام باآسانی سستی قیمت میں پھل خرید سکتے ہیں۔

جہاں وہ 500 روپے کلو والی چکن 100 روپے کلو, 250 روپے کلو ملنے والے پھل صرف 10 روپے ساتھ ہی سبزی بھی 10 روپے میں فروخت کر رہے ہیں, حماد کا کہنا ہے کہ یہ بچت کیمپ لگانے کا مقصد ہے کہ سفید پوش افراد پیسے دیکر وہ تمام پھل سبزیاں خرید سکیں جو انکی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں۔

گمنام دودھ فروش کا عظیم کام

رمضان المبارک میں ایک اور شخص لوگوں کو ریلیف پہنچانے آگیا ہے جس کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جہاں آج دودھ دو سو سے ڈھائی سو روپے کلو فروخت ہو رہا ہے وہیں یہ دودھ فروش صرف صرف 50 روپے کلو دودھ فروخت کررہا ہے جکہ دہی صرف 20 روپے پاؤ کی تھیلی بیچ رہا ہے۔ لوگوں کو اس شخص کا یہ نیک عمل بہت پسند آیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US