افتخار چوہدری نے سپریم کورٹ میں آمریت قائم کی: بلاول بھٹو زرداری

image

پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے ’سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی آمریت کا سلسلہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے شروع کیا۔‘

بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان نے دہشت گردوں کو افغانستان سے واپس پاکستان لایا۔‘

’ہم پر ماضی میں نااہل وزیراعظم مسلط کیا گیا۔ اس نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کر کے دہشت گروں کو بھی واپس لایا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہمارے اوپر ایسا ایک وزیراعظم لایا گیا جس نے ازخود دہشت گردوں کو معاف کر دیا جس کے ہاتھ پاکستانی عوام کے خون سے رنگے ہوئے تھے۔‘

’اس نالائق وزیراعظم نے افغانستان سے دہشت گردوں کو اٹھا پاکستان میںن دوبارہ آباد کیا۔‘

انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’پاشا آیا، ظہیر آیا، فیض آیا ، سب چلے گئے لیکن مگر عمران خان مستقل موجود ہے۔ عمران خان کو جنرل حمید گل سیاست میں لایا اور اسے جنرل پاشا نے پروان چڑھایا‘

’کوئی تو وجہ ہے کہ اس ملک میں جو بھی آمر آئے، ان کی اولاد اس وقت تحریک انصاف میں ہے۔ انہیں پتا کہ ان کا سیاسی مستقبل اسی دور میں جب سیلکٹڈ دور ہو، جب آمرانہ دور ہو۔‘

’اگر ہماری اسٹیبمشنٹ نیوٹرل ہو تو ایسے لوگوں کو کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US