وزیراعظم نے اسلام آباد میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا

image

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے لیے اہم ترقیاتی منصوبوں اقبال فلائی اوور، ٹی چوک فلائی اوور اور اسلام آباد ایکسپریس وے سگنل فری کوریڈور کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ سمیت وفاقی کابینہ کے اراکین بھی موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات میں نمایاں کمی لائی جاسکے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے تین شفٹوں میں کام جاری ہے، جس میں آٹھ آٹھ گھنٹوں کی تین شفٹیں شامل ہیں، تاکہ منصوبے مقررہ وقت سے بھی پہلے مکمل کیے جاسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو سہولیات کی فراہمی اور ٹریفک مسائل کا مستقل حل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے اور ان شاء اللہ آنے والے دنوں میں ترقی کے ثمرات ہر پاکستانی تک پہنچیں گے، جس سے عوامی زندگی میں مزید آسانیاں پیدا ہوں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US