سائیکل پر حج کیلئے جانے والا پاکستانی نوجوان مدینے پہنچ گیا

image

پاکستانی نوجوان حج بیت اللہ کی نیت سے 85 دنوں میں سائیکل پر ہزاروں میل کا سفر طے کرکے مدینہ منورہ پہنچ گیا۔

ملتان سے تعلق رکھنے والے نوجوان ثاقب رحمان نے سائیکل پر85 دنوں میں چار ہزار کلومیٹرکا سفر طے کیا اور مدینہ منورہ پہنچ کر روضہ رسولؐپر حاضری دی۔

مدینہ منورہ پہنچنے پر پاکستانیوں سمیت سعودی شہریوں نے ثاقب کا پْرتپاک استقبال کیا، ثاقب رحمان کے مطابق مدینہ پہنچ کر دِلی اور رْوحانی سْکون میسر ہوا ہے۔

خیال رہے کہ ثاقب کا ارادہ ہے کہ وہ مکہ مکرمہ کا سائیکل پر سفر کرکے عمرہ کی ادائیگی کریں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US