حکومت کا چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ

image

حکومت نے چیف جسٹس عمرعطا بندیال کے خلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریفرنس کو حتمی شکل دینے کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

مختلف جماعتوں کے ارکان خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا حصہ ہوں گے، کمیٹی کی تشکیل کا اختیار اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی تحریک آج ہی قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے،مختلف جماعتوں کے ارکان کمیٹی کے اختیارات سے متعلق مسودہ تیار کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US