عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرنی چاہیے: صدر علوی

image
صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

جیو نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر علوی کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران انسانی حقوق کا خیال رکھنا چاہیے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہر واقعے کی آزادانہ تحقیقات ضروری ہے تاکہ تمام لوگ مطمئن ہو۔

صدر مملکت نے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کی کوئی جسٹفکیشن نہیں ہے۔

اس سوال پر کہ آپ بطور سپریم کمانڈر آرمی کے ساتھ ہیں یا پی ٹی آئی کے ساتھ، عارف علوی نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہیں۔

عمران خان کی جانب سے آرمی چیف پر الزامات کے حوالے سے سوال پر صدر عارف علوی نے کہا آرمی چیف کی تعیناتی کے دوران عمران خان نے کہا تھا کہ آرمی چیف اس کو بنانا چاہیے جس کا نام ادارہ تجویز کرے۔

ایک سوال کے جواب میں صدر علوی نے کہا کہ عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرنی چاہیے۔

مذاکرات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں صدر علوی نے کہا کہ وہ اب اپنی کوشش کرتے ہیں۔ 

صدر مملکت نے انٹرویو کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے خطے میں کئی دہائیوں سے جاری دشمنیوں کو ختم کیا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے.

صدر مملکت نے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کی کوئی جسٹفکیشن نہیں ہے۔ (فوٹو: سکرین گریب)

صدر عارف علوی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں صدر علوی کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران انسانی حقوق کا خیال رکھنا چاہیے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہر واقعے کی آزادانہ تحقیقات ضروری ہے تاکہ تمام لوگ مطمئن ہو۔

ایک سوال کے جواب میں صدر عارف علوی نے کہا کہ آرمی ایکٹ کے تحت سویلین کے ٹرائل کے معاملے کو سیاستدان آپس میں تبادلہ خیال کرکے طے کریں۔

اس سوال پر کہ آپ بطور سپریم کمانڈر آرمی کے ساتھ ہیں یا پی ٹی آئی کے ساتھ، عارف علوی نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہر واقعے کی آزادانہ تحقیقات ضروری ہے تاکہ تمام لوگ مطمئن ہو۔ (فوٹو: سکرین گریب)

عمران خان کی جانب سے آرمی چیف پر الزامات کے حوالے سے سوال پر صدر عارف علوی نے کہا آرمی چیف کی تعیناتی کے دوران عمران خان نے کہا تھا کہ آرمی چیف اس کو بنایا جائیے جس کا نام ادارہ تجویز کرے۔

مذاکرات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں صدر علوی نے کہا کہ وہ اب بھی اپنی کوشش کرتے ہیں۔

صدر مملکت نے انٹرویو کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے خطے میں کئی دہائیوں سے جاری دشمنیوں کو ختم کیا۔

عارف علوی نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ’انسانی حقوق کے معاملے پر دنیا پاکستان کو دیکھ رہی ہے۔‘

’جہاں ادارے تباہ ہوتے ہیں وہاں ملک تباہ ہوتا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بھی ادارے تباہ ہوئے جس کے بعد ملک کی تباہی ہوئی۔

انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں عارف علوی نے کہا کہ سپریم کورٹ کو ان معاملات میں اتفاق کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔

ایک اور سوال کے جواب میں صدر علوی نے کہا کہ اب تو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن نہیں ہوسکتے اب تو اکھٹے ہی الیکشن ہوں گے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US