اسلام آباد: بارہ کہو میں چھ سالہ بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل

image

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارہ کہو کے علاقے نئی آبادی میں چھ سال کی بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے۔

تھانہ بارہ کہو کے محرر حمزہ نے اردو نیوز کو بتایا کہ اتوار کو دن 12 بجے نئی آبادی کے علاقے کی ایک گلی سے بچی کی لاش ملی تھی۔ 

ان کے مطابق نامعلوم ملزم نے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔ حمزہ کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم اور میڈیکل کرایا گیا جس سے معلوم ہوا کہ بچی کو قتل سے پہلے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ 

پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ بچی کے لواحقین نے اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دے دی ہے جس پر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ 

پولیس اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ لواحقین نے درخواست میں کسی کو نامزد نہیں کیا۔ پولیس نامعلوم ملزم کو تلاش کر رہی ہے۔ 

درین اثنا ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ تھانہ بہارہ کہو میں بچی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ترجمان نے بتایا تفتیش کرتے ہوئے پولیس نے مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفتیش کی نگرانی براہ راست ڈی آئی جی آپریشنز کررہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US