کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز ٹیک آف کے دوران پرندے سے ٹکرا گئی، تکنیکی خرابی کے باعث کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کر گئی۔ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے مطابق بدھ کو پی آئی اے کا ایئربس 320 طیارہ پروان بھرتے ہی پرندے سے ٹکرا گیا تھا۔ترجمان کے مطابق پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کر کہ فوری لینڈنگ کی اجازت مانگی اور کراچی ایئرپورٹ پر واپس لینڈ کر دیا ہے۔پائلٹ نے بتایا کہ پرندہ ٹکرانے سے تکنیکی خرابی پیدا ہونے سے کوئٹہ جانے والی پرواز کو واپس کراچی ایئر پورٹ پر اتارنے کی اجازت دی جائے۔