نہ تو بیرون ملک جائیدادیں ہیں نہ کاروبار، ای سی ایل میں نام ڈالنے کا شکریہ، عمران خان

image
سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ میرا بیرونِ ملک سفر کا کوئی ارداہ نہیں ہے۔‘

جمعے کو اپنی ایک ٹویٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لکھا کہ ’میری نہ تو بیرونِ ملک کوئی جائیدادیں ہیں نہ کاروبار اور نہ ہی ملک سے باہر کوئی بینک اکاؤنٹ ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’جب بھی مجھے چُھٹی کا موقع ملے گا، ہمارے شمالی پہاڑی علاقوں میں جانا چاہوں گا جو کرّہِ ارض پر میری پسندیدہ جگہ ہے۔‘

I want to thank the government for putting my name on the ECL as I have no plans to travel abroad, because I neither have any properties or businesses abroad nor even a bank account outside the country.

If and when I do get an opportunity for a holiday, it will be in our…

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 26, 2023

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں سابق وزیراعظم سمیت 80 افراد کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری کل وفاقی کابینہ سے لی جائے گی جب کہ اجلاس میں کل ریڈ زون میں احتجاج پر پابندی لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US