’گھر کو آگ لگ گئی، گھر کے چراغ سے‘، فردوس عاشق اعوان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی

image

سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

جمعے کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میرا پی ٹی ائی کے ساتھ سفر اختتام پذیر ہوا لیکن عوام کے ساتھ سیاسی سفر جاری رہے گا۔‘

انہوں نے نو مئی کو پیش آنے والے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یہ مصرعہ استمعال کیا، ’اس گھر کو آگ لگ گئی، گھر کے چراغ سے۔‘

’کچھ لوگوں نے پی ایم (عمران خان) کی سوچ کو یرغمال بنایا ہوا تھا، اور اسی پر بات کرنے پر میں نے سزا بھگتی۔‘

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ’میں آج بھی وہی کھڑی ہوں جہاں دو سال پہلے کھڑی تھی، عمران خان اور پی ٹی آئی اپنی جگہ سے ہٹے ہیں۔‘

انہوں نے پارٹی چھوڑنے کی وجہ ’شرپسندوں کی کارروائیوں‘ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’نو مئی کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کرائی جایئں اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔‘

خیال رہے نو مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد فوجی تنصیبات پر حملوں کے بعد سے متعدد پی ٹی آئی کے رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں جن میں فواد چوہدری، شیریں مزادی، جمشید چیمہ، مسرت جمشید چیمہ سمیت دوسرے شامل ہیں۔

اسد عمر نے پارٹی عہدے چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US