پی ٹی آئی چھوڑنے والے 50سے زائد لوگوں نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا، عون چوہدری

image

وزیراعظم کےمعاون خصوصی عون چوہدری نے کہا ہے کہ9مئی کے واقعات دیکھ کر مجھے بڑی تکلیف ہوئی،9مئی کا واقعہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہوا۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے، افسوس سے کہتا ہوں کہ پی ٹی آئی میں ایک عسکری ونگ بن گیا ہے۔

کارکنوں کو باقاعدہ ہدایات دی گئی تھیں کہ کہاں کہاں حملہ کرنا ہے،9مئی کے واقعے میں ملوث تمام افراد کو سز ا ملنی چاہئے۔

ہم سیاسی لوگ ہیں ،ملتے رہتے ہیں، پی ٹی آئی چھوڑنے والے 50سے زائد لوگوں نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ۔

فواد چودھری اور جہانگیر ترین میں رابطے سے متعلق مجھے علم نہیں، فواد چودھری کے جہانگیر ترین سے اچھے تعلقات رہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US