عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

image

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے پی ٹی آئی کی 7 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر مذاکراتی کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کمیٹی میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر، حلیم عادل شیخ، عون عباس بپی، مراد سعید اور حماد اظہر شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی حکومتی اراکین کے ساتھ بات چیت کر کے انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US