بنوں: پالتو کُتے کو مارنے کا بدلہ، نوجوان کو قتل کر کے لاش نذرِ آتش کر دی گئی

image

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پالتو کتے کو مارنے کے الزام میں کتے کے مالک نے نوجوان کو قتل کر کے لاش کو جلا دیا جس کے بعد ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ ضلع بنوں کے علاقے غزنی خیل میں نوجوان کے قتل کا ملزم عمیر پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ جمعے کو پیش آیا جب سرور غزنی خیل کے علاقے میں پالتو کتے کو مارنے کے تنازعے پر مالک ملزم عمیر نے نوجوان شاقیاز کو قتل کیا اور پھر اس کی کی نعش پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد جب پولیس وہاں پہنچی تو ملزم عمیر نے پولیس کو نعش دینے سے انکار کیا اور مزاحمت شروع کر دی۔

ڈی پی او بنوں ضیاء الدین نے اردو نیوز کو بتایا کہ ملزم نے پہلے نوجوان کو قتل کیا اور پھر اس کی لاش کو نذرِآتش کیا۔ ڈی پی او کے مطابق ملزم مسلح تھا اور جب پولیس چھاپے کے لیے گئی تو ملزم نے گرفتاری دینے کے بجائے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران ملزم کو گولی لگی اور وہ موقع پر ہلاک ہو گیا۔ ملزم سے پستول، کلاشنکوف بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے مبینہ ملزم عمیر پر اس سے پہلے بھی ڈی ایس بی کے دو اہلکاروں کو چاقو کے وار کرکے زخمی کرنے کا الزام تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US