انٹیلی جنس اداروں نے اہم آڈیو پکڑ لی، رانا ثنا اللہ

image

فیصل آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں نے اہم گفتگو پکڑی ہے۔ جس میں 2 طرح کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے رات گئے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں جو ملوث ہیں انہیں کٹہرے میں لایا جائے گا اور جنہوں نے دفاعی تنصیبات کو نقصان پہنچایا ان کا مقدمہ آرمی عدالت میں چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمرانی گمراہ ٹولہ اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے۔ انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے اہم آڈیو پکڑی ہے جس میں 2 طرح کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔ منصوبہ بنایا جا رہا تھا کہ کسی پی ٹی آئی رہنما کے گھر فائرنگ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: 

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آڈیو میں پولیس کی جانب سے زیادتی کا جعلی ڈرامہ رچانے کی منصوبہ بندی کی گئی۔ انہوں نے انتہائی گھناؤنا ڈرامہ رچانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ آڈیو میں کسی کے گھر ریپ ایکٹ کرنے کا طریقہ بتایا جا رہا تھا۔ اندیشہ تھا کہ آج رات ہی یہ کسی جگہ ڈرامہ کرنے والے تھے اور پھر واقعہ کو بین الاقوامی میڈیا میں اچھالنے کی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ زلمے خلیل زاد جیسے لوگوں کو پیسے دے کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US