عمران خان 9 مئی کے واقعے پر معافی مانگیں، احسن اقبال

image

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان 9 مئی کے واقعے پر معافی مانگیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکرات کو مشروط قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پہلے قوم، فوج اور شہدا سے معافی مانگیں پھر ہی مذاکرات ہوں گے۔

انہوں ںے کہا کہ عمران خان 9 مئی کے سانحے سے بچنے کے لیے مذاکرات کے ذریعے این آر او لینا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے 7 رکنی کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے جس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر اور حلیم عادل شیخ شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US