پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک خرم علی خان اپنی سیاسی وابستگی کے حوالے سے کچھ دیر میں اعلان کریں گے۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق ایم پی اے ملک خرم علی خان آج دوپہر 1 بجے پریس کانفرنس کریں گے جس میں انکی طرف سے سیاسی وابستگی تبدیل کرنے سے متعلق اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ ملک خرم علی خان این اے 56 سے تحریک انصاف کے امیدوار بھی ہیں۔