طارق محمود الحسن نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی

image

پی ٹی آئی کے رہنما طارق محمود الحسن نے بھی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا.

ہم نیوز کے مطابق طارق محمود الحسن کا کہنا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے عہدوں سے مستعفی ہوتے ہیں،9مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں ۔

9مئی کے واقعات نے اوورسیز پاکستانیوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

خیال رہے کہ سید طارق محمود الحسن انٹرنیشنل ریلیشنز پر 2کتابوں کے مصنف ہیں۔

انہوں نے نارتھمپٹن یونیورسٹی برطانیہ سے بزنس کی ڈگری کے ساتھ قانون میں ایل ایل ایم کیا۔

سید طارق محمود الحسن عالمی تھنک ٹینکس کے رکن رہ چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US