عمران خان کو حراست میں لینے کی تجویز

image

وفاقی حکومت کو عمران خان کو حراست میں لینے کی تجویز دے دی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی پی پی آئی کے مطابق عمران خان کو زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ میں نظر بند کیا جائے گا اورعمران خان کی نظر بندی کے دوران کسی کو ملنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

عمران کو اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے اور انٹرنیٹ پر تقاریر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ نظر بندی کے حکم کے بعد عمران کی رہائش گاہ زمان پارک کو سب جیل قرار دے دیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US